آج کی تاریخ

ایم ڈی اے : ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نے دفتر کو مساج سنٹر میں بدل دیا

ملتان(عوامی رپورٹر) ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کے انفورسمنٹ برانچ میں ڈیرے‘ دفتر کو مساج سنٹر میں تبدیل کردیا‘ کمرہ کو باہر سے تالا لگا کر اندر مالش کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ابوبکر قریشی کے پاس انفورسمنٹ برانچ کا بھی اضافی چارج ہے مگر کئی کئی روز وہ انفورسمنٹ برانچ کا وزٹ نہ کرتے تھے جس پر روزنامہ قوم نے خبر شائع کی تو کاریگر کلرک رخسار قریشی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا چارج واپس لے لیا گیا اور ڈائریکٹر ابوبکر قریشی نے بھی انفورسمنٹ برانچ میں ڈیرے ڈال لئے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہر وقت نیند کے خمار میں رہنے والے ڈائریکٹر نے اپنی روش تبدیل نہ کی‘ معلوم ہوا ہے کہ ابوبکر قریشی اپنے ڈائریکٹر والے آفس میں سارا دن اے سی چلا کر سوئے رہتے ہیں اور اب اپنی خدمت کے لئے انہوں نے ظفر نامی بیلدار کی بھی سپیشل ڈیوٹی لگوائی ہے جو سارا دن موصوف کی مالش کرتے ہیں اس مقصد کے لئے دفتر کو باہر سے لاک کردیا جاتا ہے تاکہ باہر سے آنے والے کسی شہری کو اس مساج سنٹر بارے معلوم نہ ہوسکے‘ انفورسمنٹ برانچ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ابوبکر قریشی نہ تو فیلڈ میں جاتے ہیں اور نہ ہی کوئی فائل دیکھنا گوارہ کرتے ہیں دروازہ کھول کر صرف کھانے پینے کے احکامات دیتے اور دوبارہ دروازہ لاک کر لیتے ہیں‘ ایم ڈی اے ملازمین نے ڈی جی ایم ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ناکارہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ کو عہدے سے ہٹا کر کسی اہل افسر کو تعینات کیا جائے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں