Post Views: 47
راولپنڈی: تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئے تین بچے ٹرین کی زد میں آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بدھو گاؤں کے قریب بچے ٹریک کے پاس کھیل رہے تھے کہ اچانک گزرنے والی ٹرین ان سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔