آج کی تاریخ

عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی نوٹیفائی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے اپنی ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
ان رہنماؤں نے مشہور وکیل بشیر وزیر کی مدد سے درخواستیں دائر کی ہیں جن میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کو نااہل قرار دیا تھا، جس فیصلے کو دونوں نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے 6 اگست کو الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ دونوں کے خلاف مزید کارروائی نہ کرے۔
عدالتی حکم کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کر کے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں