آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 14 اگست کے دھرنے کی منصوبہ بندی پر مقدمہ درج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 کارکنان دھرنے کے حوالے سے ایک اجلاس کر رہے تھے۔ پولیس کے چھاپے کے دوران کارکنان کے پاس بینرز اور ڈنڈے موجود تھے، اور انہوں نے اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کر دی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کارکنان 14 اگست کو دھرنے میں شرکت کا منصوبہ بنا رہے تھے، جبکہ پولیس کی موجودگی میں مزاحمت اور دھاوا بولنے کی کوشش بھی کی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں