ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر) لادی گینگ کے سرغنہ راشد کرچو کو گرفتار کرنے والے بارڈر ملٹری پولیس کے بہادر جوان افسران کا منہ تکتے رہ گئے، بی ایم پی کی کارکردگی پر پنجاب پولیس نمبر لینے میں کامیاب، پنجاب پولیس تھانہ کوٹ مبارک پولیس کا جیل سے نکال کر مبینہ مقابلے میں راشد کرچو کو قتل کرنے پر افسران کی خوشی قابل دید ، سرکل افسر سمیت متعلقہ تھانہ کوٹ مبارک پولیس کے ایس ایچ او و دیگر کو اگلے روز شاباش دیتے ہوئے انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ، لاوارث بی ایم پی فورس کے جوان بدنام زمانہ لادی گینگ کے سرغنہ کو جان جوکھم میں ڈال کر گرفتار کرنے والے بی ایم پی ملازمین ششدر رہ گئے ۔10 روز گزرجانے کے بعد بھی ستائش اور شاباش سے محروم جوان پنجاب پولیس کے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور اپنے محکمے کی بے اعتناعی پر دل گرفتہ بارڈر ملٹری پولیس کے جوانوں کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اعلی افسران کو کردار ادا کرنا چاہیے بصورت دیگر کام کرنے والے بارڈر ملٹری پولیس کے ملازمین دل برداشتہ ہو کر کام چوری کا چلن اپنا لینگے نئے تعینات ہونے والے کمانڈنٹ امیر تیمور کو فوجداری معاملات کو سمجھنے میں دقت کا سامنا ہے صورتحال کی نزاکت بارے علم ہوتا تو بی ایم پی کی اس تاریخی کاروائی پر متعلقہ ملازمین کو بی ایم پی فورس کے ہیرو کے طور پر پیش کیا جاتا ۔خطرناک گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرنے والے بہادر ملازمین کو انعامات اور سرٹیفیکیٹ ملنا کجا ستائش تک نہ کی گئی ڈیرہ غازیخان کے رسوائے زمانہ لادی گینگ کو کے سرغنہ راشد کرچو کو جان ہتھیلی پر رکھکر گرفتار کرنے والے باردر ملٹری پولیس ملازمین اتنے خطرناک مجرم کی گرفتاری پر ستائش ۔تعریفی اسناد اور انعام سے محروم جبکہ اسکے برعکس گرفتاری کے بعد جیل کسٹڈی سے نکال کر راشد کرچو کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے بعد سرکل افسر سمیت تمام افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا ۔پولیس ملازمین۔کی اس پذیرائی پر راشد کرچو کی گرفتاری کے اصل ہیروز اپنے محکمے کی بے اعتنائی پر دل گرفتہ ہوگئے ۔
