Post Views: 56
عالمی اور مقامی سونے کی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 397 ڈالر پر آگیا۔
عالمی کمی کے اثرات پاکستان میں بھی پڑے اور فی تولہ سونا 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے تک پہنچ گئی۔