آج کی تاریخ

اوپن اے آئی کا سب سے طاقتور ماڈل “چیٹ جی پی ٹی 5” متعارف

اوپن اے آئی نے اپنا نیا اور سب سے طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل “چیٹ جی پی ٹی 5” پیش کر دیا ہے، جسے کمپنی نے اب تک کا سب سے ذہین، تیز اور مددگار قرار دیا ہے۔ یہ ماڈل حقیقی دنیا کے مسائل کے مؤثر اور درست حل فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی 5 کے جوابات جی پی ٹی 4.0 کے مقابلے میں تقریباً 45 فیصد کم غلط اور جی پی ٹی 3.5 کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ درست ہیں۔ اس میں ایک جدید “Unified System” موجود ہے جو خود طے کرتا ہے کہ کب فوری جواب دینا ہے اور کب تفصیلی وضاحت کی ضرورت ہے، ساتھ ہی ایک الگ “Thinking Mode” بھی شامل ہے جو پیچیدہ سوالات پر گہری سوچ کے بعد بہتر نتائج دیتا ہے۔
یہ ماڈل ویب ایپلی کیشنز، گیمز اور کوڈنگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتا ہے، جبکہ تخلیقی اور شعری تحریر میں بھی نمایاں بہتری لاتا ہے۔ صحت سے متعلق سوالات میں زیادہ محتاط اور مددگار رویہ اپناتا ہے اور ہالوسینیشنز کے امکانات کو مزید کم کرتا ہے۔
مزید برآں، صارفین اب چیٹ جی پی ٹی کو مختلف ٹولز سے مربوط کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے ٹیمپلیٹس، شخصیات اور سوالات کے انداز تشکیل دے سکتے ہیں، جس سے یہ پہلے سے کہیں زیادہ ذاتی اور مؤثر تجربہ فراہم کرتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں