Post Views: 46
لاہور: مریم نواز نے ایک خاتون سے اپنی تصویر والے پرفیوم کا مطالبہ کر لیا، جو درحقیقت انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد انداز اور حوصلہ افزا اقدامات نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کی، جب انہوں نے اس خوشبو بنانے والی خاتون سے اپنا پرفیوم مانگ لیا۔
یہ پرفیوم خصوصی طور پر مریم نواز کی نوجوانوں کے لیے کی جانے والی خدمات اور کاوشوں کو سراہنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔
I also want one pls ☺️ https://t.co/FGx7tnHTxE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 8, 2025
مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا، “I also want one pls” یعنی “مجھے بھی ایک چاہیے”۔ ان کے اس ٹوئٹ نے تیزی سے وائرل ہو کر صارفین کے دل جیت لیے، جنہوں نے اسے عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے محبت اور عقیدت کا خوبصورت مظہر قرار دیا۔