Post Views: 46
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی زوجہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت موخر کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کے سامنے ہونی تھی، لیکن عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت کے عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اس بارے میں باقاعدہ اطلاع دی ہے۔
عدالتی عملے نے بتایا ہے کہ کیس کی نئی تاریخ آج اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں مقرر کی جائے گی۔