Post Views: 63
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب حالیہ دنوں ان کے استعفے کی افواہیں میڈیا پر زیر گردش رہیں، جن کی خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر تردید کی تھی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارٹی کی داخلی حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل خواجہ آصف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی بیوروکریسی کا بڑا حصہ پرتگال میں جائیدادیں خرید چکا ہے اور وہاں کی شہریت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔