راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

فواد چوہدری کا عدالتی نظام پر کڑی تنقید، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کو ناکام قرار دے دیا

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے عدالتی نظام اور موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا عدالتی نظام جیل ٹرائلز میں الجھا ہوا ہے، جبکہ عوام ایک ظالم حکومت اور نااہل اپوزیشن، یعنی تحریک انصاف، کے درمیان پس رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ نظامِ انصاف شرمندگی کا شکار ہے، اور جو عدالتی فیصلے سامنے آ رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ انصاف فراہم کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھو رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی دن کوئی ایک لیڈر صبح اعلان کرتا ہے کہ آج احتجاج ہوگا، تمام قیادت اڈیالہ جیل جا کر کھانا کھا کر واپس آ جاتی ہے، جبکہ کارکنان مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ نہ ان سے سیاست ہو رہی ہے، نہ وکالت۔
الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس انداز میں پاکستان میں انتخابات کروائے جاتے ہیں، اس کے خلاف ویسا ہی مضبوط لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت تھی جیسا راہول گاندھی نے بھارت میں اپنایا، جہاں انہوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف واضح شواہد پیش کیے۔
فواد چوہدری نے ملک میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان فاصلہ بہت بڑھ چکا ہے اور کسی بھی وقت ایک معمولی واقعہ بڑا بحران بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک چلانے سے پہلے کئی مرحلوں کی تیاری ضروری ہوتی ہے، لیکن یہاں کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آتی۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور انہیں باہر کی صورتحال صرف رپورٹس کی صورت میں بتائی جاتی ہے کہ کارکن سرگرم ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں