Post Views: 42
اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 6 اور 7 اگست کو متوقع شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی خطرے کا وارننگ جاری کر دی ہے۔
گلگت بلتستان کے ہنزہ، گھانچے اور شگر کے علاقوں میں تیز بارشوں کی بنا پر اچانک سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
کشمیر کے وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو متوقع خطرات سے آگاہ کر کے ہنگامی تیاریوں کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
ایسے حساس علاقوں میں رہائشیوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔