آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی سے زیادتی، مریم نواز کا فوری نوٹس

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ ہونے والے افسوسناک زیادتی کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے مظفر گڑھ کے ڈی پی او سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں بلکہ درندہ ہے، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو سخت سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کیا اور ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے تحفظ کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ متاثرہ لڑکی کو قانونی، طبی اور نفسیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور کیس کی شفاف اور فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں