ملتان (کرائم سیل) جہاں ایک طرف سی سی ڈی کا اتنا خوف پیدا ہوا ہی کہ کئی کئی دن کوئی واردات نہیں ہو رہی وہیں ایک ڈکیت گروپ نے سی سی ڈی، تھانہ دولت گیٹ اور تھانہ لوہاری گیٹ کو چیلنج دے کر پولیس ملازم آصف ہی کی موٹر سائیکل کو اسلحہ کے زور پر چھین لیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ڈکیتی کا واقعہ دولت گیٹ تھانے کے گیٹ کے عین سامنے ہوا جبکہ تھانہ دولت گیٹ از خود تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود میں ہے۔ یہ واقعہ یکم اگست کی رات کو تقریباً 10 بجے پیش آیا جب پولیس والوں کا پیٹی بھائی آصف تھانہ دولت گیٹ کے سامنے سے گزر رہا تھا تو دو مسلح ڈکیت اسلحہ کے دور پر اس سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے، اس بارے میںمقدمہ نمبر 25/741 درج تو ہو گیا اور تفتیش اسلم اے ایس آئی کے پاس چلی گئی لیکن اسلم اے ایس آئی نے مختلف زاویوں اور کیمروں کی مدد سے دیکھ تو لیا لیکن ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوئی۔ دوسری طرف شہریوں کا یہ کہنا ہے کہ اگر پولیس ملازمین ڈکیتیوں سے محفوظ نہ ہیں تو پھر ہمارا تو اللہ حافظ۔ جہاں سی سی ڈی کے اس ماحول میں جہاں ڈکیت ،منشیات فروش توبہ کر رہے ہیں وہاں ایسا کون سا گینگ آ گیا جس نے تھانے کے سامنے اتنی دیدہ دلیری سے پولیس ملازم کے ساتھ ڈکیتی کر لی۔
