آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

کراچی میں خاندانی جھگڑا خون میں بدل گیا: بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی قتل، بھابھی زخمی

کراچی کے علاقے حیدرآباد کالونی میں گھریلو تنازعہ خوفناک المیے میں بدل گیا، جہاں ایک بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے والد اور بھائی کو قتل جبکہ اپنی بھابھی کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر زخمی خاتون کے ماموں محمد جاوید کی مدعیت میں تھانہ جمشید کوارٹر میں درج کر لی ہے، جس میں قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم اعجاز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد جاوید کا کہنا ہے کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے فائرنگ کی اطلاع ملی، جب وہ سول اسپتال پہنچے تو پتہ چلا کہ اس کی بھانجی صالحہ تبسم پر اس کے جیٹھ اعجاز نے گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 65 سالہ نعمت اللہ اور 35 سالہ عمید علی خان جاں بحق جبکہ 30 سالہ صالحہ تبسم زخمی ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہیں اور فی الحال بات نہیں کر سکتیں۔ ایس ایچ او جمشید کوارٹر رانا عنصر کے مطابق اعجاز کا اپنے اہلخانہ سے مالی تنازعہ تھا اور وہ ان سے الگ رہتا تھا۔ ملزم نے ایم بی اے کیا ہوا ہے اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہے۔ چار سال قبل بیرون ملک ملازمت کرتا تھا اور کورونا وبا کے دوران پاکستان واپس آیا اور تب سے یہیں مقیم ہے۔
پولیس نے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 532/25 کے تحت دفعہ 302 اور 324 کے تحت درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں