Post Views: 38
کراچی: عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 ہزار 366 ڈالر پر پہنچ گئی۔ اس عالمی رجحان کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے ہو گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی 39 روپے بڑھ کر 4 ہزار 10 روپے جبکہ دس گرام چاندی 33 روپے اضافے سے 3 ہزار 437 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔