Post Views: 71
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی مداخلت پر پنجاب حکومت نے کورٹ فیس میں حالیہ اضافہ واپس لے لیا ہے۔ مصدقہ نقول کے لیے 500 روپے فیس کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فنانس بل 2024 میں کی گئی ترمیم کے تحت حکومت پنجاب نے کورٹ فیس کی پرانی شرح بحال کر دی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں کورٹ فیس کو 50 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا تھا، جس پر وکلا اور سائلین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں عدالتی کاروائی کے دوران اس اضافے کو عوام پر بوجھ قرار دیتے ہوئے اس فیس کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑا۔