آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ارم حامد کی حلف برداری، پی ٹی آئی کی شدید احتجاج اور سیاسی قتل کے الزامات

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق نے کی۔ پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس کے آغاز پر ہی احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران ارم حامد نے اسمبلی رکن کے طور پر حلف لیا، جو اسپیکر نے ان سے لیا۔
رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال پر ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، جو کہ علی محمد خان نے کروائی۔
چیف وہب عامر ڈوگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایوان میں اپنا مؤقف بھی پیش کریں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی مغفرت کی دعا کے ساتھ جمہوریت کے قتل کی دعا بھی کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، لیکن ہمارے ارکان اسمبلی کا سیاسی قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد چٹھہ، صاحبزادہ حامد رضا اور جمشید دستی جیسے رہنماؤں کو جان بوجھ کر ایوان سے باہر رکھا گیا۔
اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد رہی، صرف صحافیوں کے پریس گیلری کارڈز کو مؤثر قرار دیا گیا، جب کہ عارضی صحافتی کارڈ اور مہمانوں کے لیے جاری پاسز منسوخ کر دیے گئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں