آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کو عالمی سطح پر نئی پہچان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور کی طرف قدم بڑھا رہا ہے
برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کے 3 اگست کو شائع شدہ مضمون میں چیف آف آرمی اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پاک امریکی تعلقات کو نئی جہت دینے والی کوششوں پر زور دیا گیا ہے
18 جون کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی نجی ملاقات کو خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز قرار دیا گیا ہے
حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دیتے ہوئے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ امریکہ پاکستان سے تجارتی معاہدے کے تحت محض 19 فیصد ٹیرف وصول کرنے کا اعلان کر رہا ہے
امریکہ پاکستان سے تجارت، اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی کے اہم موڑ کی علامت ہیں
مضمون میں امریکی عہدیداروں نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا اور امریکہ بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن آلات فراہمی پر غور کر رہا ہے
عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار فیلڈ مارشل کی نمایاں قیادت اور چین و خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی بدولت براہ راست رابطے میں ہیں
بھارت کے ساتھ تنازعات کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور غیر ملکی دباؤ کے باوجود انہوں نے موثر جوابی اقدامات کا آغاز کیا
صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ شعبوں میں سرمایہ کاری کی طرف توجہ دیتے ہوئے پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی کو عالمی سطح پر نئی پہچان دے رہے ہیں

شیئر کریں

:مزید خبریں