بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولنگر میپکو آفس میں مبینہ طور پر غضب کرپشن کی عجب کہانی سامنے آگئی۔ شہریوں کے لئے قائم سہولت سنٹر کی چھت افتتاح سے قبل ہی لیک،چھت کے گرنے پر ایک بار پھر ایس ای میپکو کو باقاعدہ مراسلہ لکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہریوں کے لئے قائم سہولت سنٹر کی چھت افتتاح سے قبل ہی لیک ہوگئی جبکہ سہولت سنٹر کی چھت لیک ہونے سے فار سیلنگ کے کئی حصے گرگئے اور چھت کے حصے گرنے سے سہولت سنٹر میں موجود قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے اور مبینہ طور پر ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے میپکو آفس میں شہریوں کے لئے جدید سہولت سنٹر قائم کیا گیا تھا جس کی چھت گرنے سے سہولت سنٹر میں بارش کا پانی بھی جمع ہوگیا اور چھت کے گرنے پر ایک بار پھر ایس ای میپکو کو باقاعدہ مراسلہ لکھا گیا ہے مصنوعی چھت کے گرنے کی کے وقت میپکو آفس کے خواتین سمیت چھ اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ چھت گرنے سے 6 لاکھ روپے مالیت کی کیو میٹک مشین کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور میپکو سہولت سنٹر کا کچھ دن بعد باقاعدہ افتتاح ہونا تھا لیکن سہولت سنٹر کے نئے دفتر کو باقاعدہ طور پر میپکو آفس کے حوالے بھی نہیں کیا گیا تھا اور سہولت سنٹر کی جانب سے 24 جولائی کو ناقص میٹریل کے بارے میں مراسلہ بھی لکھا گیا تھا چھت کے گرنے پر ایک بار پھر ایس ای میپکو کو باقاعدہ مراسلہ لکھا گیا ہے۔
