آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان میں شاندار استقبال، مزار اقبال پر حاضری

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پہلے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ لاہور آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایرانی صدر کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے سجایا گیا جبکہ ریڈ کارپٹ استقبال کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے۔ اپنے دورے کے دوران وہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ پاکستان سے قبل ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس دورے کا مقصد پاک ایران معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے۔ ان کے بقول سرحدی سیکیورٹی، علاقائی استحکام، اور باہمی تعاون سے مشترکہ سرحدی منڈیوں کی ترقی جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (CPEC) میں ایران کی شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ایران کو یورپ سے منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
ایرانی صدر نے اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے رشتے کو مزید پائیدار بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
: مزار اقبال پر حاضری
لاہور آمد کے بعد صدر مسعود پزشکیان نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر صوبائی وزرا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں