Post Views: 60
چینی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے نئے اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق شوگر ملز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رواں سال یکم نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز نے کرشنگ سیزن قبل از وقت شروع کرنے کے لیے ایکس مل قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر کرشنگ مقررہ وقت پر شروع نہ کی گئی تو چینی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر حکومت چینی کی درآمدات بڑھانے پر بھی غور کر رہی ہے، جو ممکنہ طور پر ستمبر میں شروع ہو سکتی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چینی کی قلت سے بچنے کے لیے موجودہ 19 لاکھ ٹن ذخائر کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔