آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

تحریک تحفظ آئین کا اعلامیہ بی ایل اے کے مؤقف سے مشابہ، عرفان صدیقی کا شدید ردعمل

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے اعلامیے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے بھارتی حمایت یافتہ بی ایل اے کے مؤقف سے مماثلت رکھنے والا قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اے پی سی کے پانچ صفحات پر مشتمل 32 نکاتی اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے مسئلے پر بات کی گئی، مگر حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی شاندار کامیابی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اپوزیشن اتحاد اس قومی فتح کو اپنی فتح تصور نہیں کرتا، جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ طلبہ کے حقوق کی بات کرنا قابل ستائش ہے، لیکن کیا دہشت گردوں کے ہاتھوں نشانہ بننے والے پنجابی مزدوروں کے خون کا بھی کوئی ذکر نہیں ہونا چاہیے تھا؟
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے اعلامیے میں بلوچستان سے متعلق نکات بی ایل اے کے بیانیے سے خطرناک حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جو نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ شرمناک بھی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں