آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

راولپنڈی میں گردے بیچنے والا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ایک گروہ کو بروقت کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کو ہیلپ لائن 15 پر ایک کال موصول ہوئی جس میں ایک گھر سے چیخ و پکار کی آوازوں کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی جہاں ایک شخص کو اسٹریچر پر بندھا ہوا پایا گیا، جسے فوری طور پر بازیاب کرا لیا گیا۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا اور نشہ آور چیز پلا کر نیم بیہوش کر دیا گیا۔ اس دوران اس پر مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تاکہ اس کا گردہ نکال کر فروخت کیا جا سکے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اعضا کی پیوندکاری کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ کارروائی کے دوران اس مکروہ دھندے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گینگ نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی شہریوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اس گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش کا عمل جاری ہے اور جلد تمام افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں