لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارڈر ملٹری پولیس میں شامل ہونے والی 53 باہمت خواتین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی خان اور راجن پور جیسے علاقوں میں، جہاں ماضی میں خواتین کا نام لینا بھی دشوار تھا، آج وہاں کی بیٹیاں بہادری اور عزت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے وردی پہن چکی ہیں۔
For the first time, 53 courageous women have been recruited into the Border Military Police in DG Khan and Rajanpur, stepping into roles once thought impossible.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2025
Women in uniform. Women on the frontlines. This is Naya South Punjab, bold, empowered, and unstoppable. Way to go! pic.twitter.com/Tbd2unuXLb
انہوں نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں ان خواتین کی شمولیت ایک تاریخی لمحہ ہے، اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ معاشرہ تبدیلی کی جانب گامزن ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ بیٹیاں روایتی پابندیوں کو پیچھے چھوڑ کر، حوصلے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ ان خواتین کی شجاعت پر فخر ہے جو اب ملک کی سرحدوں کی محافظ بن چکی ہیں۔