آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

تہران میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، شہر کے خالی ہونے کا خدشہ

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جس سے تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پانی کی مسلسل کمی نے عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے اور حکام کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
گزشتہ پانچ برسوں سے جاری خشک سالی، معمول سے 40 فیصد کم بارشیں، بڑھتا ہوا درجہ حرارت، آبادی میں تیزی سے اضافہ اور زیرِ زمین پانی کی بے تحاشا نکاسی نے اس بحران کو جنم دیا ہے۔ تہران کے میٹروپولیٹن علاقے کو پانی فراہم کرنے والے بڑے ڈیم تقریباً خشک ہو چکے ہیں۔
شہر کی بلند و بالا عمارتوں میں رہنے والے لاکھوں افراد صاف پانی حاصل کرنے سے قاصر ہیں اور مجبوری کے تحت پانی ٹینکروں کے ذریعے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
حکومت کی جانب سے بحران پر قابو پانے کے لیے ہفتے میں ایک اضافی تعطیل دینے کا منصوبہ زیر غور ہے تاکہ پانی کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔
ماہرین نے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی حالات جاری رہے تو آئندہ چند مہینوں میں تہران مکمل طور پر خالی ہو سکتا ہے، جو ایرانی حکام کے لیے ایک بڑے خطرے کی علامت ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں