آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

سی ای او کے الیکٹرک کی برطرفی کا حکم عارضی طور پر معطل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق صوبائی محتسب کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔
جسٹس فیصل کمال عالم اور جسٹس حسن اکبر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مونس علوی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے محتسب کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ صوبائی محتسب کو یہ اختیار کیسے حاصل ہے؟ وکیل نے دلائل دیے کہ سندھ میں وفاقی قانون نافذ العمل ہے، جبکہ صوبائی محتسب کو اس نوعیت کے مقدمات سننے کا اختیار نہیں۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ صوبائی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ اس فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں، اور عدالت ماضی میں بھی ایسے ہی مقدمات میں حکم امتناع دے چکی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا فیصلے میں واقعی کوئی قانونی خامی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے ساتھ 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، حالانکہ یہ اختیار صرف وفاقی محتسب کو حاصل ہے کیونکہ کے الیکٹرک ایک بین الصوبائی ادارہ ہے۔
عدالت نے عبوری ریلیف دیتے ہوئے صوبائی محتسب کا فیصلہ معطل کر دیا اور حکم دیا کہ مونس علوی 25 لاکھ روپے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں۔
بیرسٹر عابد زبیری نے جرمانے کی رقم کم کرنے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کے خلاف سابق چیف مارکیٹنگ آفیسر مہرین زہرہ کی شکایت پر ہراسانی کا الزام ثابت ہونے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں