آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کا بھارت کو دو ٹوک جواب، فیٹف میں بھارتی کردار کو بے نقاب کرنے کا اعلان

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی حکومت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت پاکستان اور خطے میں دہشت گردی کا مرکزی کردار ہے اور وہ اس معاملے کو فیٹف میں باقاعدہ طور پر اٹھائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ انتخابی مصروفیات کی وجہ سے وہ بھارتی حکومت کی طرف سے ان کے فیٹف سے متعلق بیان کی غلط تشریح سے بروقت آگاہ نہ ہو سکے، مگر اب وہ اس حوالے سے مکمل وضاحت کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت صرف کشمیر ہی نہیں، پورے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں بھارتی سفارتخانوں کا مقصد صرف پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کو منظم کرنا تھا، نہ کہ تجارتی یا سفارتی سرگرمیاں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ فیٹف کو خط بھی لکھ رہے ہیں اور خود جا کر بھارتی کردار کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے جُڑے ہوئے ہیں۔
علی امین نے مودی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمہاری طرح بزدل نہیں جو رات کی تاریکی میں حملے کرو۔ ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں اور اپنے دشمن کو بتا کر میدان میں اترتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پوری قوم، دفاعی ادارے اور تمام حکومتیں پاکستان کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔ بھارت نے پاکستان پر حملے کی ناکام کوشش کی جس کا مؤثر جواب دے کر قوم نے اپنی صلاحیت ثابت کر دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ثابت کریں گے کہ فیٹف کی گرے لسٹ میں پاکستان نہیں، بھارت کا نام آنا چاہیے۔ بھارت دہشتگردی کا حقیقی منبع ہے اور وہ یہ بات دنیا کو خود جا کر بتائیں گے۔ آخر میں انہوں نے عمران خان کے اس جملے کا حوالہ دیا: “Small man in big office”۔

شیئر کریں

:مزید خبریں