چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

بھارت کا امریکا سے ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے سے انکار، ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی کا اثر

نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کی دھمکی کے بعد امریکا سے ففتھ جنریشن ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی نہ ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی اعلان کے ردعمل میں واشنگٹن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ فی الحال ایف-35 طیاروں کی خریداری میں سنجیدہ نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت، صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے کچھ امریکی مصنوعات کی خریداری میں اضافہ کرنے پر غور کر رہا ہے، تاہم اس فہرست میں دفاعی سازوسامان شامل نہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس دورے کے موقع پر امریکی صدر نے بھارت کو جدید ایف-35 لڑاکا طیارے دینے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی وزیر اعظم نے اس وقت غور کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
بلوم برگ کے مطابق بھارت فوری طور پر ٹرمپ ٹیرف کے جواب میں کوئی بڑا قدم اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں اور وہ امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید خراب کرنے سے گریزاں ہے۔ بھارت کی خواہش ہے کہ دو طرفہ تجارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں