آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ملتان: ٹریفک پولیس کی ناک تلے ڈرائیونگ سنٹر لٹ گیا، چور بے خوف، شہری اللہ کے سپرد

ملتان(کرائم سیل) ٹریفک پولیس کی ناک تلے ڈرائیونگ سنٹر لٹ گیا، چور بےخوف،پولیس نےشہری ا للہ کے سپرد کردیئے۔ٹریفک پولیس کے بلند بانگ دعوے دھرے رہ گئے یہ واقعہ تب پیش آیا جب مورخہ 21-7-2025 کو انچارج ڈرائیونگ سکول فاطمہ ٹاؤن عامراعجاز ٹریفک وارڈن ڈرائیونگ سنٹر کو لاک کروا کر گئےاور اگلے دن صبح آکر دیکھا تو سنٹر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور قیمتی سامان کا چوروں نے صفایا کر دیا تھا۔ چوری ہونے والے سامان میں ڈیڑھ ٹن انورٹر اے سی، دو عدد روم کولر، 10 عدد پرانے ٹائر اوردوعدد نئے ٹائر اسکے علاوہ10 عدد کرسیاں اور پیڈسٹل فین اور کچھ ضروری فائلز شامل ہیں۔ اس واقع کے بارے تھانہ ممتاز آباد میں پرچہ کروا کر اس معاملہ سے جان چھڑوانے کی کوشش کی گئی۔ اس ضمن میں FIR نمبر 25/2578 بجرم 380 ت پ درج ہےقوم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ سنٹر کے کیمرے خراب تھے اور اتنے دن گزر جانے کے بعد بھی چوری بارے کوئی سراغ نہ لگ سکا۔ تھانہ ممتاز آباد کے اےایس آئی عالم اس چوری کا سراغ لگانےمیں ناکام ہیں بلکہ عدم دلچسپی کا امر بھی دیکھا گیاہے۔ عام شہریوں کا اس بارے کہنا تھا کہ جب سٹی میں ٹریفک پولیس کے سنٹر محفوظ نہیں تو ہم جیسے عام شہریوں کا مال کیسے محفوظ رہے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں