آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

میرے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان میں ہونے والے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کچھ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان کے بیٹے اپنے والد کی رہائی کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم آج ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے خود اس بات کی تردید کر دی ہے کہ ان کے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں گے۔
اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے بیٹے، جو حال ہی میں امریکا سے واپس جا چکے ہیں، پانچ اگست کو شروع ہونے والی تحریک میں شامل ہوں گے؟ اس پر انہوں نے صاف جواب دیا کہ وہ صرف احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔
اگرچہ ماضی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دونوں بیٹے شرکت کریں گے، لیکن اب عمران خان نے احتجاج میں ان کی شرکت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ تاہم اگر وہ اپنے والد سے ملاقات کی غرض سے آئیں تو یہ ایک علیحدہ معاملہ ہوگا، اور عدالت ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں