آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ایس ایم گروپ کا ہر شہری کو ایک مفت پودا فراہم کر نے کا اعلان

ملتان(سپیشل رپورٹر)ملک کے نامور صنعتکار، گروپ چیئرمین ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز چوہدری ذوالفقار علی انجم کی خصوصی ہدایت پر ماہِ اگست کے پہلے ہفتے سے مون سون شجرکاری مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادارہ کے ترجمان زین العابدین عابد کے مطابق ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز کے اس قابلِ تحسین اقدام کا مقصد شہریوں میں ماحول دوست رویّے کو فروغ دینا، آلودگی میں کمی لانا اور شہر کو سبز و شاداب بنانا ہے۔ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز اس مہم کے تحت ہر شہری کو ایک مفت پودا فراہم کرے گا۔ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ دو سال بعد ایک باقاعدہ سروے کیا جائے گا اور جن شہریوں کے پودے توانا، صحت مند اور محفوظ پائے گئے انہیں خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔یہ بات خوش آئند ہے کہ انعامات کی کوئی حد مقرر نہیں، یعنی جتنے اچھے اور محفوظ پودے، اتنے ہی انعامات۔اس ماحول دوست مہم میں ادارہ جاتی شرکت کا بھی خیرمقدم کیا گیا ہے۔ پی ایچ اے اتھارٹی ملتان کو بھی اس مہم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور انہیں بھی پودے مفت فراہم کیے جائیں گے تاکہ شہر کے پارکس، سڑکوں کے کنارے اور عوامی مقامات کو سبز کیا جا سکے۔شرکت کا طریقہ کار نہایت آسان ہے، شہری اس مہم میں شامل ہونے کے لیے اپنا نام اور موبائل نمبر واٹس ایپ نمبر📱 0300-7311450پر ارسال کریں۔عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں۔علاوہ ازیں، خواہشمند افراد ایس ایم آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ، نیو شاہ شمس کالونی میں موجود آپریٹر کے پاس بھی اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز کے ترجمان کے مطابق یہ مہم صرف پودے لگانے تک محدود نہیں ہوگی بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک سرسبز اور صحت مند ماحول کی بنیاد رکھنا ہمارا نصب العین ہے۔” آئیں! ہم سب مل کر سرسبز پاکستان کے خواب کو حقیقت بنائیں۔ سرسبز اور بہتر ماحول، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں