تصویر میں جو شخص نڈھال اور بدحال نظر آ رہا ہے اس کا نام بابر مرغی ہے اور اس نے ملتان میں ات مچا رکھی تھی۔ بھتہ خوری، غنڈہ ٹیکس، قتل و غارت اغوا اور ہر قسم کے جرائم میں یہ ملوث تھا۔ سی سی ڈی کے ڈر سے پاکستان چھوڑ کر جنوبی افریقہ بھاگ گیا اور اب وہاں کی پولیس نے اسے آئس اور ناجائز اسلحےکے جرم میں گرفتار کر رکھا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسے پاکستانی کرنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ہو چکا ہے۔ یہ اس گروہ کا اہم کارندہ تھا جس نے اندرون ملتان میں غنڈہ گردی کا بازار گرم کر رکھا تھا، اگر کوئی تاجر اسے بھتہ دینے سے انکار کرتا تو یہ اس پر براہ راست فائرنگ کرتا تھا۔ یہ قتل کے جرم میں جیل سے رہا اور رہائی پا کر اس نے نوجوان بچوں کو غنڈہ گردی اور بے راہ روی کے راستے پر لگانا شروع کر رکھا تھا۔ یہ ہے سی سی ڈی کا خوف، مرغی ملتان کی اور ذبح جنوبی افریقہ میں جا کر ہو رہی ہے۔
