وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

قوم کا سلام! کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت عقیدت سے منایا جا رہا ہے

آج مادرِ وطن کے پہلے نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کا 77واں یومِ شہادت پورے قومی وقار، فخر اور عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کی پہلی جنگ میں تلپترہ سیکٹر کے محاذ پر دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
ان کی جرأت، ایثار اور مادرِ وطن سے غیر متزلزل وفاداری نے انہیں قومی تاریخ میں امر کر دیا ہے۔ پاک فوج نے کیپٹن سرور شہید کی عظیم قربانی کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جذبہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
آج ان کے مزار پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا اور پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔ قوم بھرپور انداز میں اپنے اس بہادر سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے، جبکہ مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں ان کی جرأت مندانہ خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ کیپٹن سرور شہید کی قربانی ہماری عسکری تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جس پر پوری قوم بجا طور پر ناز کرتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں