ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کو آسان بنایا ہے، وہیں بعض اوقات اندھا اعتماد نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارت کے شہر ممبئی میں گوگل میپ کی رہنمائی پر انحصار کرنے والی خاتون ایک خطرناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون جب اپنی گاڑی میں گوگل میپ کے ذریعے منزل تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں، تو ایپ نے انہیں بیلاپور کے ایک بے بریج کے نیچے کا راستہ دکھا دیا، حالانکہ اصل اور محفوظ راستہ اوپر پل سے گزرنے والا تھا۔
خاتون نے گوگل کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گاڑی اسی جانب موڑی، جس کے نتیجے میں ان کی کار کیچڑ سے بھرے ایک نالے میں جا گری۔ حادثہ دھروتارا جیٹی کے قریب پیش آیا۔
गुगल मॅपच्या आधारे जाताना पुलाखालचा रस्ता घेतला; गाडी पडली थेट खोलवर खाडीत, मध्यरात्रीच्या वेळी घडली घटना, महिला वाहत जाताना पोलिसांनी वाचवलं, कार खाडीतून बाहेर काढतानाचा व्हिडीओ समोर#MUmbainews #Videoviral #Police pic.twitter.com/FyDBoYCn21
— Ankita Shantinath Khane (@KhaneAnkita) July 26, 2025
خوش قسمتی سے قریبی میرین سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت باہر نکال لیا، جبکہ کچھ دیر بعد بھاری کرین کی مدد سے ان کی کار کو بھی پانی سے باہر نکال لیا گیا۔
یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل اتر پردیش میں تین افراد اس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جب ان کی گاڑی گوگل میپ کے بتائے راستے پر چلتے ہوئے ایک ادھورے پل سے دریا میں جا گری۔
اسی طرح نیپال-گورکھپور روٹ پر بھی ایک کار زیر تعمیر فلائی اوور سے گرنے سے بال بال بچی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر خراب موسم، زیر تعمیر راستوں یا کمزور انفراسٹرکچر کے دوران گوگل میپ پر مکمل انحصار نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ایسے حالات میں راستے کی خود تصدیق کرنا ضروری ہے۔