کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ باوقار ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں شاندار کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایونٹ کا مکمل شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ایشیا کپ ہمیشہ سے شائقین کرکٹ کے لیے ایک سنسنی خیز اور پرجوش ٹورنامنٹ رہا ہے، اور اس سال بھی بھرپور مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
I am delighted to confirm the dates for the ACC Men's Asia Cup 2025 in UAE 🇦🇪 . The prestigious tournament will take place from September 9th to 28th. We look forward to a spectacular display of cricket! Detailed Schedule will be out soon. #Cricketwins
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025