آج کی تاریخ

بھارتی حکومت نے ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی منظوری دے دی

کراچی: بھارتی حکومت نے بالآخر اپنی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ایونٹ کے انعقاد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اس وقت ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے آخری ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کے لیے متحدہ عرب امارات مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے، اور ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ وہیں منعقد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا مکمل شیڈول اگلے 48 گھنٹوں کے اندر جاری کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں