آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ملتان: میٹرک میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی شاندار کامیابی، پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ملتان: بورے والا کے ایک رکشا ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس باصلاحیت طالب علم کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے، جہاں اس نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا تھا۔
نوجوان کی اس کامیابی پر اہلِ خانہ خوشی سے سرشار ہیں، جبکہ محلے داروں نے بھی اس پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے کہا کہ ان کے والد نے نہ صرف تعلیمی اخراجات برداشت کیے بلکہ ہر لمحہ حوصلہ افزائی بھی کی۔ وہ اکثر کہتے تھے: “میں تو نہیں پڑھ سکا، لیکن میرا بیٹا میرا نام روشن کرے گا۔”
محمد احمد کے والد محمد افضل نے کہا کہ آج ان کا خواب پورا ہو گیا ہے، اور وہ بے حد خوش ہیں کہ ان کا بیٹا تعلیم میں کامیاب ہوا — ایک خواب جو انہوں نے خود نہ سہی، اپنے بیٹے کی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں