آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

قومی اسمبلی اور سینیٹ کی خالی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کی خالی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص دو نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے کوٹے سے خالی ہونے والی جگہوں پر ثمر بلور اور سعیدہ جمشید کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر بھی امیدواروں کی فہرست سامنے آ گئی ہے، جہاں کسی بھی امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔
سینیٹ کی اس واحد نشست کے لیے کل 9 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ثوبیہ شاہد نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ دیگر امیدواروں میں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، ثمیرا شمس، مہتاب ظفر، صائمہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں