آج کی تاریخ

ایشیا کپ کا فائنل شیڈول تیار، اہم اجلاس میں منظوری متوقع

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کی تجویز پر آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں باضابطہ منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا فیصلہ اجلاس کے مرکزی نکات میں شامل ہوگا، جس پر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا تفصیلی مؤقف پیش کریں گے۔
اجلاس میں شامل تمام رکن ممالک کی مشاورت سے ایشیا کپ کا حتمی شیڈول بھی ترتیب دیا جائے گا۔
ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی مقابلہ ممکنہ طور پر 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل پاکستان، افغانستان اور یواے ای کی ٹیموں کے درمیان ایک سہ فریقی سیریز کا انعقاد بھی دبئی میں متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں