Post Views: 54
کراچی: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آخری اور فیصلہ کن مقابلہ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس کو سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کا سخت چیلنج درپیش ہے، اور بیٹرز اپنی جگہ بچانے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، صاحبزادہ فرحان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ بولنگ لائن ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی کوشش کرے گی۔
دوسری طرف، بنگلہ دیش کی ٹیم تاریخی جیت کے بعد پوری توجہ کلین سوئپ پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔ بنگال ٹائیگرز حالیہ دورہ پاکستان میں تمام میچز ہارنے کا بدلہ چکانے کے لیے پُرجوش ہیں۔