Post Views: 57
کراچی: سال 2024 کے آغاز سے اب تک انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ میچز ہارنے کا منفی ریکارڈ اب پاکستان کے نام ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے 2024 میں اب تک کھیلے گئے 64 میچز میں سے 38 میں شکست کا سامنا کیا، جس کے بعد وہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
حال ہی میں بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہار کے باعث نہ صرف سیریز بلکہ ٹرافی بھی پاکستان کے ہاتھ سے نکل گئی۔
دوسری جانب، بنگلا دیش نے 63 میچز میں 37 بار شکست کھائی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 65 مقابلوں میں 37 میچز ہارے، یوں وہ اب بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔