کبیروالا (نامہ نگار) خاتون نے دو نوجوانوں کو فون پر بلایا کر کچے کے ڈاکوئوں کے حوالے کر دیا، زنجیروں میں جکڑے مصیبت کے عالم میں نوجوانوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،کچے کے ڈاکوئوں نے دو کروڑ روپے مانگ لیے،تھانہ صدر کبیروالا بستی شامکوٹ کے رہائشی منظور حسین باٹی نے بتایا کہ میرے بیٹے یاسین اور ایک میرے قریبی رشتہ دار کو انجان لڑکی نے فون پر بلایا جہاں پر کچے کے ڈاکو بھی موجود تھے۔ کچے کے ڈاکو دونوں کو اغوا کرکے نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ تشدد کرتے رہے اور بعد میں زنجیروں میں جکڑی ہوئی ویڈیو و تصاویر ہمیں بھیج دیں اور اب ہم سے نوجوانوں کی رہائی پر دو کروڑ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔منظور باٹی نے مزید بتایا کہ میں غریب شخص ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں ۔میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے،وزیر اعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس لیں اور میرے بچوں کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کروایا جائے۔
