آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کیس میں پیشرفت، سردار شیر باز ستکزئی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے جوڑے کے بہیمانہ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم سردار شیر باز ستکزئی کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک میں کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران پولیس نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ڈیگاری میں عیدالاضحیٰ سے تین روز قبل ایک خاتون اور مرد کو سرعام قتل کیا گیا تھا۔ اس ہولناک واقعے کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور گرفتاریوں کا حکم دیا تھا۔ متعدد افراد کو اس کیس میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں