آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ہاؤسنگ سوسائٹیز نے قدرتی پانی کے راستے بند کیے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے بچنا ممکن نہیں، لیکن انسانی لاپرواہی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے برساتی پانی کے قدرتی راستے بند یا محدود کر دیے، جس کی وجہ سے پانی جمع ہونے سے شہری علاقوں میں شدید نقصان ہوا۔
گورنر کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری طور پر ہاؤسنگ سوسائٹیز میں صفائی اور بحالی کا آپریشن شروع کریں تاکہ بند کیے گئے قدرتی نالوں اور راستوں کو بحال کیا جا سکے، بصورت دیگر مستقبل میں نقصانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں