ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ملک منیرہانس نامی شخص نےدرخواست دی ہے کہ ڈائریکٹر ورکس عارف عباس واسا ایم ڈی اے ملتان،سعید ڈوگر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس واسا ایم ڈی اے،ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالسلام واسا ایم ڈی اے نے کروڑوں روپے کے فنڈز اپنے من پسند کمپنی ٹھیکیدار اور افسران کو نوازنے کے لیے جاری کیے ہیں۔جس میں جہانگیر آباد واقع ڈسپوزل سٹیشن اور محلہ ہزاریاں کا ڈسپوزل اسٹیشن کاکروڑوں روپے اور کاموں کے جعلی ٹینڈر من پسند رشتے داروں کو نوازنے، نئی لگائی جانے والی ٹیوب ویل چالو حالت میں نہ ھونے اور ٹھیکیداروں کو رقوم کی ادائیگی کرنے کا کام شامل ہے،کافی عرصہ گزرنے کے باوجود ایک روپے کا کام بھی نہیں ہوا لیکن عارف عباس ڈائریکٹر ورکس واسا ایم ڈی اے نے اور سعید ڈوگر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نے ملی بھگت سے فندز جاری کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے تمام ادائیگیاں کردی ہیں۔بلکہ سیکورٹی کی مد میں رکھی گئی رقم بھی واپس کردی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ گھوسٹ ڈسپوزل اسٹیشنز پر کروڑوں روپے خرچ کر نے کا انکشاف ملتان جہانگیر آباد میں ڈسپوزل سٹیشن اور محلہ ہزاریاں ڈسپوزل اسٹیشن کو فعال کرنے کے لیے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ من پسند ٹھکیدارکو دیاگیا ،لیکن ڈسپوزل اسٹیشنز چالو نہیں ہوے، ٹھیکہ کی رقم دیدی گئی اور سیکورٹی فیس بھی واپس کردی گئی،اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں انکشاف ہوگیا ہےاور واٹر سپلائی ٹیوب ویل اور فلٹریشن پلانٹ کے سکریپ میں بھی بڑے پیمانے پر کروڑوں روپےخورد برد کے الزامات ہیں،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے انکوائری شروع کر دی ،واسا افسران کو طلب کر لیاہے آج ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل ارشد علی نے اپنی ٹیم کے ھمراہ کاموں کا معاہدہ بھی کیا جس پر کام ثابت نہ ھو سکے واسا آفیسران کے خلاف سخت کاروائی کا امکان اس کے بعد ان افسران کی کرپشن کی انکوائری جاری ہے بوکھلاہٹ کا شکارہوکر ملک منیر ہانس کو جان سے مارنےاورسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔میگا کرپشن بے نقاب کرنے پرجھوٹی اغواء اور منشیات کی ایف آئی آر درج کرواکر اور ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں یہ صرف یونین میں حق کا ساتھ دینے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اگر ان افسران کی پسندیدہ یونین کا ساتھ دیتے تو ٹھیک تھا۔
