آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

بہاولپور میں جوئے کا جال، پولیس سرپرست، غیر ملکی ڈیلرز شہریوں کا ڈیٹا بیچنے میں مصروف

بہاولپور (کرائم سیل) — بہاولپور میں آن لائن جوئے اور غیر ملکی کمپنیوں کے مقامی ڈیلرز کی تفصیلات روزنامہ قوم سامنے لے آیا ہے۔ ان غیر ملکی کمپنیوں کے ڈیلرز سادہ لوح شہریوں کو استعمال کر کے ان کے نام پر اکاؤنٹس بنواتے ہیں اور کم تعلیم یافتہ افراد کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر ان کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔جبکہ مقامی پولیس ان تمام معاملات میں کارروائی کرنے کے بجائے الٹا انہی ڈیلرز کی ریکوریاں کروانے میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔ اس قسم کے کئی واقعات بہاولپور سٹی اور صدر سرکل میں رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں ان کمپنیوں کے طاقتور ڈیلرز جو پیسے کے زور پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، شریف شہریوں کے خلاف پولیس کو استعمال کرتے ہیں۔اگر کوئی شہری ان کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے تو یہ ڈیلرز پولیس کو پیسے دے کر اس کے خلاف کارروائی کرواتے ہیں۔ پولیس ایسے افراد کو ڈرا دھمکا کر دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔اسی طرح کے ایک متاثرہ شہری نے روزنامہ قوم کو بتایا کہ مجھے بھی اس گروہ نے پیسوں کا لالچ دے کر مختلف کمپنیوں، جن میں 1xBet وغیرہ شامل ہیں کے پروگراموں میں ڈیلرشپ دی۔ جب مجھے اس دھوکہ دہی کا علم ہوا تو میں نے کام کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ جس پر انہوں نے اے ایس پی سٹی کو میرے خلاف ایک جھوٹی درخواست دے دی جس میں لین دین کا الزام تھا۔ پولیس نے مجھے ڈرا دھمکا کر کہا کہ یا تو ان کے پیسے واپس کرو، یا جیل جانے کے لیے تیار ہو جاؤ۔متاثرہ شہری کے مطابق میرے پاس اس گروہ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں جس میں پاکستان کے مختلف شہروں کے لوگوں کو ان لوگوں نے غیر ممالک میں نوکری کا جھانسہ دیکر ان کے شناختی کارڈ وغیرہ استعمال کیے جو کہ انکوائری میں پیش کر سکتا ہوں، مگر اب یہ لوگ مختلف حیلے بہانوں سے مجھے تنگ کر رہے ہیں۔ کبھی مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے، اور اب مختلف پلیٹ فارمز پر میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دے کر مجھے ذلیل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تمام تر شواہد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ بہاولپور کے سادہ لوح شہری اس فراڈ اور جوئے سے بچ سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں