آج کی تاریخ

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات

تازہ ترین

واٹس ایپ پر اشتہارات کا آغاز، اسٹیٹس اور چینلز میں اسپانسر پوسٹس متعارف

واٹس ایپ نے بالآخر اپنی ایپ میں اشتہارات دکھانے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا آغاز اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور پروموٹیڈ چینلز کے ذریعے کیا گیا ہے۔
میٹا نے جون 2025 میں اعلان کیا تھا کہ واٹس ایپ میں اشتہارات متعارف کرائے جائیں گے، اور اب اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کو یہ اشتہارات دکھائی دے رہے ہیں۔
واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق، نجی چیٹس میں اشتہارات شامل نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم، اس تازہ اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ بھی انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح اشتہارات پر مبنی ایک اور پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
یاد رہے، میٹا (جو اس وقت فیس بک کے نام سے جانی جاتی تھی) نے 2014 میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اور اب 11 سال بعد اس پلیٹ فارم کو بھی ایڈورٹائزنگ کے دائرے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ WaBetaInfo کے مطابق، بیٹا ورژن استعمال کرنے والے کچھ صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے دوران اسپانسرڈ اشتہارات دکھائی دے رہے ہیں، جو انسٹاگرام اسٹوریز جیسے انداز میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی نے اسے آزمائشی بنیاد پر محدود افراد کے لیے جاری کیا ہے۔
جون میں میٹا کی جانب سے واٹس ایپ پر تین نئے اشتہاری فارمیٹس کا اعلان کیا گیا تھا:
اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں اشتہارات
پروموٹیڈ چینلز
چینل سبسکرپشن پروموشنز
میٹا کا کہنا ہے کہ اشتہارات کے لیے مختلف عوامل جیسے صارف کا مقام، زبان، اور وہ چینلز جنہیں صارف فالو کرتا ہے، مدنظر رکھے جائیں گے۔
البتہ کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صارف کے ذاتی ڈیٹا جیسے فون نمبر، پیغامات، کالز یا گروپس کو اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں