آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

پنجاب میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 119 افراد جاں بحق

پنجاب میں بارشوں کے بعد چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 119 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب رضوان نصیر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کے لیے چیلنج بن چکی ہے۔ 17 جولائی کے بعد چکوال، جہلم، راولپنڈی اور لاہور میں بارشیں زیادہ ہوئیں جس کے دوران جانوں کا نقصان ہوا۔
رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت نکاس آب کو یقینی بنایا اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر صورتحال کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام کو بارشوں کے دوران بچوں کی حفاظت اور گھروں کی چھتوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پورے پنجاب میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رضوان نصیر نے مزید کہا کہ 2005 کے زلزلے کے وقت پنجاب کے پاس کوئی منظم نظام نہیں تھا لیکن اب تمام اضلاع میں تربیت یافتہ عملہ اور جدید مشینری موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی آبادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور اربن فلڈنگ روکنے کے لیے نالے صاف کیے گئے ہیں، تجاوزات کا خاتمہ بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد سے یقینی بنایا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں