آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

مون سون الرٹ: خطرناک عمارتیں خالی کریں، حکومت کی ہدایت

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کو خالی کر دیں اور متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کریں تاکہ مون سون کے دوران کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے مون سون سیزن میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے۔ تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ان کی 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا میں 59 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی ہو چکی ہے، جن میں سے 10 کو قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم شہر بھر میں خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ایس بی سی اے میں 24 گھنٹے فعال رین ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ مون سون میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں